شاہد کپور اور میرا راجپوت کی ہاتھوں میں ہاتھ لیے فیشن شو میں شرکت

منگل 1 ستمبر 2015 15:16

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی ہاتھوں میں ہاتھ لیے فیشن شو میں شرکت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ہفتے کے روز لکمی فیشن ویک میں شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے آتے ہوئے جوڑے نے محبت سے سرشار ہو کرایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔اس دلکش اور رنگا رنگ تقریب پر اداکار نے سیاہ رنگ کا آرام دہ لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ انکی اہلیہ مصابا برانڈ کے ڈیزائنر سوٹ میں ملبوس تھیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ خوبصورت جوڑا پہلی صف کی نشستوں پر برا جمان تھا۔تاہم تقریب کے دوران میرا راجپوت بار بار اپنا چہرہ کیمرے سے چھپانے کی کوشش میں مصروف رہیں۔تقریب میں ان کی ساتھ والی نشستوں پر مصابا برانڈ کی بانی مصابا گپتا کے پارٹنر مدھو منتینا اور اداکارہ مندرا بیدی تشریف فرما تھیں۔علاوہ ازیں اس تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور مصابا گپتا کی دوست سونی رزدان ،نینا گپتا اور اداکارہ دیا مرزا نے بھی شرکت کی