امیتابھ بچن نے فحش ”ایس ایم ایس‘ ‘کیخلاف رپورٹ درج کرا دی

منگل 1 ستمبر 2015 15:17

امیتابھ بچن نے فحش ”ایس ایم ایس‘ ‘کیخلاف رپورٹ درج کرا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے فحش ’ایس ایم ایس‘ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے۔انھوں نے پو لیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے انھیں انکے موبائل فون پر فحش ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مبینہ ایس ایم ایس کے بارے میں تمام تر تفصیلات جوہو پولیس سٹیشن کے سینئر انسپکٹر کے نام ایک خط میں درج کی ہیں۔72سالہ اداکار نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور قصورواروں کے خلاف مناسب کاروائی عمل میں لائیں۔واضح رہے اس سے قبل معروف اداکار کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر کا اکاونٹ بھی ہیک کیا جا چکا ہے