کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ عبد القادر بلوچ

منگل 1 ستمبر 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے فرنٹیئر ریجن (سفران) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے زور دیا ہے کہ ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف سکیورٹی اداروں کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں ‘ پیپلز پارٹی چاہتی ہے تو ثبوت عوام کے سامنے لائے جاسکتے ہیں ۔

ایک انٹرویومیں عبدالقادر بلوچ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد کرپشن کارروائیوں کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو کوئی شبہ ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتا ہوسکتا ہے تو میں ان کو باور کروادوں کے اس سے واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاانھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین (سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن سندھ) کو انتہائی سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اداروں کے پاس ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور اگر پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان ثبوتوں کو عوام کے سامنے لایا جائے تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے۔عبدالقادر بلوچ نے رینجرز کے اقدامات حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت موجود ہونے پر پیرا ملڑی فورسز کو کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کی یقینی بنانا چاہیے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

وزیرنے کہاکہ اگر زرداری مفاہمت کی پالیسی کو ترک کرکے جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو مسلم لیگ نواز کی جانب سے اس اقدام کو خوش آمدید کہا جائے گا تاہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہے کہ واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ امن کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادورں کے اقدامات کو پاکستانی شہریوں کی حمایت حاصل ہے

متعلقہ عنوان :