سیاسی صورتحال میں کشیدگی ‘وزیر اعظم لیگی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

منگل 1 ستمبر 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے باعث لیگی رہنماوٴں کو آصف زرداری کے بیان پر ردعمل سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور آصف سعید کرمانی نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔اسی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے لیگی رہنماوٴں کو آصف زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے روک دیا آصف کرمانی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سیاسی ماحول میں کوئی بدمزگی نہیں چاہتے۔