الیکشن کمیشن نے این اے 122 کا ضمنی الیکشن عدلیہ کی بجائے الیکشن کمیشن کے آفیسرز سے کروانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 1 ستمبر 2015 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122 کا ضمنی الیکشن عدلیہ کی بجائے الیکشن کمیشن کے آفیسرز سے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

این اے 122اور 154 کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ گیارہ اکتوبر کو ہوگی ، الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ ضمنی الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کی بجائے الیکشن کمیشن کے ا?فیسرز کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں این اے ایک سو بائیس میں بنوں کے ریجنل الیکشن کمشنر ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے ‘مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔اس کے علاوہ این اے ایک سو چون کے لیے بھی ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ہی آفیسرز ہوں گے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :