سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 1 ستمبر 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ کا اجلاس کلبدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹر کامل عالی آغا کی زیر صدارت اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی اشتہاری پالیسی کی تازہ صورتحال پر غور کے علاوہ قومی ورثہ اور اس کے ماتحت اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیس کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور ایجنڈے پر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :