بھارت نے سری لنکا کے خلاف 22 سال بعد اسکے ہوم گراونڈ پر سیریز اپنے نام کرلی

منگل 1 ستمبر 2015 16:01

بھارت نے سری لنکا کے خلاف 22 سال بعد اسکے ہوم گراونڈ پر سیریز اپنے نام ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) بھارت نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 117 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بھارت 22 سال بعد سری لنکا کے خلاف اس کے ہوم گراونڈ پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 312 اور دوسری میں 274 رنز بنائے جب کہ میزبان سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 201 اور دوسری میں پوری ٹیم 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں روی چندرن ایشونت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، ایشانت شرما نے 3، اومیش یادیو نے 2 اور امت مشرا نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ سری لنکن بلے باز محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور صرف کپتان انجیلو میتھیوز ہی سب سے زیادہ 110 رنز بنا سکے ۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے بھارتی بلے باز چیتیشور پجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ روی چندرن ایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے 1993ء میں سری لنکا کو اس کے ہوم گراونڈ پر سیریز میں شکست دی تھی ۔