ملک بھر کی تمام ریفائنریز نے پیداواری منصوبوں کا آغاز کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاک عرب ریفائنری کے علاوہ ملک کے دیگر تمام ریفائنریز نے اپنی پیداواری منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جن پر مجموعی طور 500 ملین ڈالر کی لاگت آ رہی ہے جس کے ذریعے ایندھن کی پیداوار حاصل ہو گی جو یورو II کے معیار پر پورا اترے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریفائنری سمیت ( PRL) نے اپنا پیداواری جیونٹ سے ہی کام شروع کیا ہے تاہم دیگر ریفائنریز پایہ تکمیل کے قریب تر ہیں یہ تقریب 2016 کے تیسرے سماہی میں یورو II کی پیداوار شروع کر دیں گی ۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے سربراہ الیاس قادری کا کہنا ہے کہ پریمیئر موئر گیسولین ( PMG) کی پیداوار تکنیکی و مالیاتی طور پر قابل عمل آپشن نہیں ہے تاہم ریفائنریز نے اعلی پریمیئر موئر گیسولین کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ۔ انہوں کہا کہ اعلی قسم کی گیسولین ( ROM) کی پیداوار کے لئے اپنی تنصیبات کو اپ گریڈ کرنا ہو گا ۔ جس کے لئے کم از کم 36 ماہ عرصہ درکار ہو گا علاوہ ازیں اس کے لئے اضافی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ضروری ہے ۔