سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوچنگ سنٹر اور دفاتر پر قبضے کی کوشش شروع کردی

منگل 1 ستمبر 2015 16:41

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوچنگ سنٹر اور دفاتر پر قبضے کی کوشش شروع کردی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب نے عامر خان باکسنگ اکیڈمی بنانے کی آڑ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذیلی ادارے پی ایس بی کوچنگ سنٹر اور اس کے دفاتر پر اپنا قبضہ جمانے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دیئے 1962ء میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی ترقی و ترویج کیلئے نشتر پارک میں تقریباً 20 ایکڑ زمین پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور کو الاٹ کی گئی جس پر وفاقی حکومت نے 1972ء میں اربوں روپے کی لاگت سے سپورٹس مین ہاسٹل، سکواش کورٹس، 2 منی ہال، سائیکلنگ ویلوڈرم اور دفاتر تعمیر کئے۔

کوچنگ سنٹر لاہور میں اس وقت بھی مختلف تین کھیلوں کے 100 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اس سے قبل 18 ویں ترمیم کی آڑ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی 100 کنال کی زیر استعمال سے زائد رقبہ پر قبضہ کر چکا ہے کوچنگ سنٹر کے پاس چند کنال پر محیط صرف ہوسٹل اور دفاتر کا رقبہ باقی رہ گیا ہے جو کہ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کیخلاف بہت بڑی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے تمام ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلٰی پنجاب کو اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور کی زمین اور بلڈنگ پر قبضہ جمانے والے عناصر کا نوٹس لیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی کوئی اراضی نشتر سپورٹس کملیکس میں واقع ہے۔ 18 ویں ترمیم کے تحت وفاقی کے تمام ادارے صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ۔