شلپا شیٹھی نے سیف علی خان کو پر کشش ترین اداکار قرار دیدیا

منگل 1 ستمبر 2015 16:47

شلپا شیٹھی نے سیف علی خان کو پر کشش ترین اداکار قرار دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے چھوٹے نواب سیف علی خان کو پر کشش ترین اداکار قرار د ے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لکمی فیشن ویک کے پانچویں روز اداکار ہ نے معروف ڈریس ڈیزائنردیویا ریڈی کے ملبوسات کے لئے ماڈلنگ کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب ان سے نئے آنے والے اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب پرانے بہترین اداکار موجود ہیں تو وہ نئے لوگوں کے بارے میں تبصرہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ بولی ووڈ انڈسٹری میں سیف علی سے زیادہ پرکشش کو ئی اور اداکار نہیں ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ کے اس تبصرے پر تجزیہ نگاروں کاکہنا تھا کہ اداکارہ کے رویے سے ایسا دکھائی دے رہاتھا جیسے وہ کہنا چاہتی ہوں ’اولڈاز گولڈ‘۔واضح رہے شلپا شیٹھی آجکل بولی ووڈ کے نئے آنے والے کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں