کنگنا ریناوت رنگون میں اداکارہ کا کردار نبھائیں گی

منگل 1 ستمبر 2015 16:49

کنگنا ریناوت رنگون میں اداکارہ کا کردار نبھائیں گی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کنگنا ریناوت فلم ”رنگون“ میں ایک اداکارہ کا کردار نبھائیں گی۔ اپنی حالیہ فلم ”منٹو ریڈز منٹو ریٹرنز“ میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ کنگنا شاہد کپور اور سیف علی خان کیساتھ اس فلم کا آغاز کرینگی۔

(جاری ہے)

کنگنا کا کہنا ہے کہ یہ ایک جذبہ شوق سے سرشار لو سٹوری ہے جو کہ بھارتی تاریخ کا ہنگامہ خیز دورانیہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے دوران چالیس کی دہائی پر مشتمل ہے جو کہ زیادہ تر تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔