مصروف رہنا اچھا لگتا ہے، جان ابراہیم
منگل 1 ستمبر 2015 17:00
ممبئی ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہیم نے کہا ہے کہ انہیں مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ انہیں دوسرے اداکاروں کی طرح چھٹیوں پر جانا اچھا نہیں لگتا۔ انہیں مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔
(جاری ہے)
وہ جب تک فلمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو وہ خوش اور تروتازہ رہتے ہیں لیکن جب ان کے پاس کرنے کا کام نہیں ہوتا تو وہ بور ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں یہ عادت ان کی بہن سے منتقل ہوئی ہے وہ بھی فراغت کو پسند نہیں کرتی اور کسی نہ کسی کام میں مشغول رہتی ہیں۔ اداکار کی نئی فلم ”ویلکم بیک“ ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، شروتی ہاسن، نانا پاٹیکر، پاریش راول ، ساکشی مگو، سارہ لورین، شینے ایوجا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات و پروڈکشن انیس بزمی نے دی ہے۔ فلم 4 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.