کراچی : ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ فراہم کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 17:05

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی گئیں، سکیورٹی اقدامات ہونے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اطمیان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گلشن اقبال میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی مسلح کردیا گیا، حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس ملنے کے بعد اب انہیں کوئی ڈر لاحق نہیں، مزید یہ کہ وہ اپنے فرائض اطمینان سے انجام دے سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسلح ہونے کے بعد اب وہ دہشت گردوں سے بھی مقابلہ کرسکتے ہیں، ٹریفک پولیس حکام کہتے ہیں کہ اہلکاروں کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ سکیورٹی اقدامات کے بغیر ہرگز ڈیوٹی نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :