مائیکرو سیونگ نے 50 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا

منگل 1 ستمبر 2015 17:18

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی بلیٹن’’ مائیکر وواچ‘‘ کے شائع کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2015 کے دوسرے کوارٹر میں مائیکر وسیوونگ نے 50 ارب روپے کا ہدف عبور کرلیا ۔2015کے پہلے کوارٹرکے مقابلے میں مائیکرو سیونگ میں 21.26فیصد کی متاثر کن ترقی دیکھی گئی ہے۔

اسی مدت میں سیورز کی تعداد بھی 13.15 ملین تک جا پہنچی ہے۔ویلیو سیونگ کے لحاظ سے تعمیر بینک (ٹی ایم ایف بی) اور خوشحالی بینک(کے بی ایل)کا کردار اہم رہا ہے۔ دونوں بینکوں نے بالترتیب2.6ارب روپے اور2.5 ارب روپے کی ملکیت کے ڈیپازٹس کا اضافہ کیا۔ٹی این ایف بی 15.88 ارب روپے کی ڈیپازٹ بیس اور 7.77 ملین سیورز کے ساتھ ایک بار پھر مائیکرو سیونگ کا سب سے بڑا پرووائڈر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو کریڈٹ میں بھی 2015 کے دوسرے کوارٹر میں بہتری کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ فعال قرض گیر 5.6فیصد کے اضافے کے ساتھ 3.2ملین سے بڑھ کر 3.5 ملین تک پہنچ گئے جب کہ گراس پورٹ فولیو(جی ڈی پی)9.8 فیصد اضافے کے ساتھ 81 ارب روپے پر بند ہوا۔اس کوارٹر میں اخوت،ذراعت اور سروسز سیکٹر میں، 50000 نئے کلائنٹس لا کر سب سے بڑا کنٹری بیوٹر بن کر ابھرا۔آؤٹ ریچ کے لحاظ سے این آر ایس پی ابھی بھی 589000فعال قرض گیروں کے ساتھ سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔

جی ایل پی میں کے بی 14.88بلین کے پورٹ فولیو کے ساتھ سب سے بڑا کنٹری بیوٹر ہے۔مائیکرو انشورنس میں پالیسی ہولڈرز کی تعداد میں 2.2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا جب کہ اس کوارٹرمیں کل انشورڈ رقم میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مجموعی آؤٹ ریچ میں اضافے کی وجہ سے سیکٹر کے پینیٹریشن ریٹ میں 12.1فیصد سے 12.8 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جغرافیائی طور پر اضلاع کی تعداد 96سے بڑھ کر98ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ ادارے کی شاخوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 141 ہو گئی ہے۔