پاک افغان انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

منگل 1 ستمبر 2015 17:40

پاک افغان انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پشاورپریس کلب ،خیبریونین آف جرنلسٹس اورسپورٹس رائیٹرزایسوسی ایشن کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں پاک افغان انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پشاورکے صحافیوں کاپانچ روزہ تربیتی کیمپ معاذ اﷲ خان کرکٹ اکیڈیمی پشاورکینٹ کے ہیڈکوچزپرویز خان،عزیز خان کی زیرنگرانی شروع ہوگیاہے ۔

اپنے نوعیت کے پہلے صحافیوں کے دورے افغانستا ن کیلیے جاری تربیتی کیمپ کاباضابطہ افتتاح ڈائریکٹس سپورٹس خیبرپختونخوارشیدہ غزنوی نے کیااس موقع پرپشاورپریس کلب کے صدرسید بخارشاہ باچہ،خیبریونین کے سنیئر ،ایس ایس ڈبلیو اے کے صدرنادرخواجہ بھی موجود تھے ۔رشیدہ غرنوی نے سپورٹس جرنلٹس کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں ہرکسی کی شرکت ازحدضروری بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

خاص کرصحافیوں کے لیے کھیلوں میں شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔ پاک افغان انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پشاورٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں گل رحمان،عظمت اﷲ،دانش،ارشدیوسفزئی ، عاصم شیراز،مقصود،بلاول،عدنان طارق،محمدنعیم ،باولرزلائن میں سعدبن اویس،عابدخان،اخترامین،شہزادہ فہد، وصال یوسفزئی،محمدواصف اورذیشان انورجبکہ آل راونڈزلائن میں کاشف عزیز،سپنرزمیں عمران حسن،وحید الرحمن،عمرقیوم اوراجمل شامل ہیں۔

نومنتخب ہونے والے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔جس میں حتمی سولہ کھلاڑیوں کاانتخاب عمل میں لایاجائے گا۔ٹرائلز کاپہلامرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے اورتربیتی کیمپ کے آغاز پرسید بخارشاہ ،نادرخواجہ نے تمام ساتھیوں کوٹرائلزمیں بھرپورشرکت کرنے پران کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ساتھیوں کے لیے کرکٹ کے علاوہ دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کاسلسلہ موسم بہترہونے پرشروع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :