عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم اسلام آ بادپہنچ گئی

تحقیقاتی ٹیم کیس کے سلسلے میں تیسرے گرفتار ملزم محسن علی سے تفتیش کرے گی

منگل 1 ستمبر 2015 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم اسلام آ بادپہنچ گئی ، تحقیقاتی ٹیم کیس کے سلسلے میں تیسرے گرفتار ملزم محسن علی سے تفتیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیمایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی،ٹیم میں سٹیورٹ مائیکل،ڈیوڈ جوناتھن اور ڈینیئل مینگٹن شامل ہیں جوکہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تیسرے ملزم محسن علی سے تفتیش کریں گے تاہم ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ابھی تک ٹیم کو اجازت دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کچھ عرصہ قبل عمران فاروق قتل کیس کے 2ملزموں سے تفتیش کرکے واپس لوٹ گئی تھی جبکہ تیسرے ملزم سے تفتیش کیلئے بھی استدعا کی گئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے اس وقت اجازت نہیں دی گئی تھی

متعلقہ عنوان :