نادرا کا جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ملازمین کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

عوام کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور کالی بھیڑوں کو نادرا سے نکالا جائے،چیئرمین نادرا کی ہدایت

منگل 1 ستمبر 2015 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) نادرا نے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ملازمین کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین نادرا نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے مسائل فوری حل کریں گے اور کالی بھیڑوں کو نادرا سے نکالیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین نادرا عثمان مبین یوسف کی زیر صدارت نادرا کے ڈائریکٹر جنرلزکا اجلاس ہوا، جس میں جعلی شناختی کارڈز کے اجراء اور کرپشن میں ملوث ملازمین کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نادرا نے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل جلد حل کیے جائیں اور کالی بھیڑوں کو نادرا سے باہر نکالا جائے۔ نادرا ذرائع کے مطابق نادرا کی ویب سائیٹ کے ذریعے عوام کرپشن کی شکایات دیں، چیئرمین نادرا خودشکایات کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نادراعثمان مبین نے گزشتہ روز کراچی میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے پر 3نادرا سینٹرز بند کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :