بروکرز کیلئے جوائنٹ انسپکشن ریگولیشن اکتوبر میں لاگو کر دئے جائیں گے ، ایس ای سی پی

منگل 1 ستمبر 2015 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو مزید محفوظ بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے پیش نظر، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان نے بروکروں کی انسپکشن سے متعلق نئے ریگولیشن تشکیل د ے دیئے ، نئے ریگولیشن رواں برس اکتوبر سے نافذ کر دئے جائیں گے۔ نئے ریگولیشن کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کے سرمائے کا تحفظ ہے ۔

سرمایہ کاروں کے تحفظ اور قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے انسپکشن اور انتباہ کرنے کا طریقہ کار اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ سسٹم میں ایس ای سی پی ، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور اسٹاک ایکس چینجز رجسٹرڈ اسٹاک بروکرز کا آڈٹ اور انسپکشن کر سکتی ہیں اس طرح بروکروں کو غیر ضروری طور پر کئی اداروں کی جانب سے انسپکشن کا سامنا کرنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید ازاں ، مختلف اداروں کی جناب سے مختلف دائرہ کار کے تحت انسپکشن کرنے سے بہت سے پہلو جیسے کہ بروکر ہاوسسز، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے مابین ٹریڈنگ لنک کی جانچ پڑتال نظر انداز ہو جاتے تھے۔ بروکر کمپنیوں کی انسپکشن کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت کے پیش نظر، ایس ای سی پی نے بروکروں کی جامع اور مشترکہ انسپکشن کے لئے یہ ریگولیشن تشکیل دئیے ہیں۔

ان ریگولیشن کے تحت بروکرز کی انسپکشن ایک مسلسل عمل ہو گا جبکہ اسٹاک ایکس چینجز ، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلئرنگ کمپنی کی مشترکہ ٹیمیں بروکر کمپنیوں کی انسپکشن کریں گی۔ مشترکہ انسپکشن ٹیم تمام ریگولیٹری قوائد پر عمل درآمد کی جانچ پڑتال کریں گی جبکہ سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے انسپکشن کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک اورنگران کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی اور انسپکشن کی شفافیت اور غیر جانب دار بنانے کو یقینی بنائے گی۔

بروکروں کی جائنٹ انسپکشن کے لئے ریگولیشن تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ترتیب دئے گئے ہیں اور ریگولیشن عوامی اور شراکت داروں کی رائے جاننے کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :