بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرے گی،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 18:40

بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج مادر وطن کے چپے ..

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا اور پاکستان کی مستحکم معیشت اور امن پسندی اسے راس نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراقی کرتا آیا ہے اور اس مرتبہ پھر اس نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کرکے اپنا مکروہ چہر پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے اور بھارت کے ساتھ موجود تمام تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔ مگر بھارت کا رویہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے بھی فرار کی راہ اختیار کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ امن وسلامتی کا دارو مدار افغانستان سے جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :