لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس 4 ستمبر کو طلب

اجلاس میں مقدمات کے نمٹائے جانے کی رفتار اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا

منگل 1 ستمبر 2015 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس 4 ستمبر جمعتہ المبارک کو طلب کیا ہے جس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ممبران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقدمات کے نمٹائے جانے کی رفتار اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کریں گے۔ اس حوالے سے تمام ممبران کو تحریری ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اجلاس جمعہ کو 3 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ اٹارنی جنرل پاکستان سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی شرکت کریں گے