جانتے ہیں گیگا سیلفی کیا ہوتی ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 ستمبر 2015 19:55

جانتے ہیں گیگا سیلفی کیا ہوتی ہے؟

کینبیرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1ستمبر۔2015ء) آسٹریلیا میں جاپانی سیاحوں کے لیے گیگا سیلفی متعارف کرائی گئی ہے۔ گیگا سیلفی میں بڑے طاقتور ہائی ریزولوشن کیمرہ کو بہت دور لگا دیا جاتا ہے، اس کے بعد سیاح ایک مخصوص جگہ پر سمارٹ فون ایپلی کیشن سے زوم ان یا زوم آؤٹ کرتے ہوئے اپنی مرضی کی سیلفی لے سکتے ہیں۔گیگا سیلفی کیمروں کو زیادہ تر بلندی پر لگایا جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ سیاحت نے اس گیگا سیلفی کو ایک یو ٹیوب ویڈیو کے ذریعے متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

ٹورازم آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ابھی گیگا سیلفی کے دو کیمرے دستیاب ہونگے۔ ایک کیمرہ کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ ریسورٹ میں 5 اور 6 ستمبر کو دستیاب ہوگا۔ آسٹریلیا میں پچھلے سال 2014 میں 320,000جاپانی سیاح آئے تھے، ٹورازم آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا کی سیاحت کی صنعت میں سب سے زیادہ حصے کے حساب سے جاپان چھٹے نمبر پر ہے۔ٹورازم آسٹریلیاں کو امید ہے کہ جاپان کے لوگ گیگا سیلفی بنوا کر اسے شوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے تو اس سے دوسرے جاپانیوں کو بھی آسٹریلیا آنے کی تحریک ملے گی۔