موجودہ حکومت نے ویژن2025 کے ذریعے شراکتی ترقی اور نالج اکانومی کی بنیاد رکھ دی ،تعلیم کے شعبے میں پرانا طریقہ کار اپنی افادیت کھو چکا ہے، نیا نظام تخلیقی قوت کو ابھارتا ہے، شراکتی ترقی کی پالیسی بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں کیلئے فائدہ مندثابت ہوگی
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ سے ملاقات میں گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 20:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ویژن2025 کے ذریعے شراکتی ترقی اور نالج اکانومی کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں تعلیم کے شعبے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے،تعلیم کے شعبے میں پرانا طریقہ کار اپنی افادیت کھو چکا ہے، تعلیم کا نیا نظام تخلیقی قوت اور سوال کرنے کی صلاحیت کو ابھارتا ہے،حکومت کی شراکتی ترقی کی پالیسی بلوچستان اور دوسرے پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی طورپرفائدہ مندثابت ہوگی۔
وہ منگل کو یہاں بلوچستان آئے ہوئے مختلف جامعات کے اساتذہ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی تہذیب میں علم کو ایک بنیادی حیثیت روز اول سے حاصل رہی ہے اور اکیسیویں صدی کی شروعات سے دنیا ایک نالج دور میں داخل ہو گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں ترقی کرنے کے لئے علم کے نئے ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔ نالج دور میں استاد کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کی تربیت اس طریقے سے کی جائے جو طالب علموں میں سوال اٹھانے کی صلاحیت کو پیدا کر سکیں۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے آپ کو بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔احسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر توجہ کئے ہوئے ہوئے ہے اس لئے اعلیٰ تعلیم کا بجٹ دو سالوں میں 43 ارب سے 78 ارب کر دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضلع کی سطح پر جامعات کے کیمپس اور ذیلی کیمپس قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان نئے کیمپس میں اساتذہ کی کمی پوری کرنی کے لئے ہمیں اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی کی ضرورت ہو گی۔بلوچستان کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا یہ صوبہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت امن کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری بلوچستان کے عوام کے لئے بے پایاں اقتصادی مواقع پیدا کر ے گی۔ گوادر کو اس اقتصادی راہداری میں گیٹ وے کی حیثیت حاصل ہے جبکہ گوادر کو سمارٹ سٹی میں بد ل کر اسے سنگا پور اور دبئی کے برابر لایا جائے گا۔انہوں نے کہا اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک کو مینوفیکچرنگ میں بدلا جائے گا جس سے بلوچستان کے عوام کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا۔انہو ں نے کہا سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے ذریعے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔پاکستان اس سیاسی استحکام کی راہ پر چل پڑا ہے اور گزشتہ برس کے سیاسی واقعات کے باوجود جمہوریت کا استحکام اس کے مضبوطی کا پتا دیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.