ایک سو سترہ طلبا کی امتحان میں شرکت، صرف ایک کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 20:31

ایک سو سترہ طلبا کی امتحان میں شرکت، صرف ایک کامیاب
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) ملتان کے ایک سرکاری سکول میں ایک سو سترہ طلبا کی جانب سے امتحان میں شرکت کی گئی تاہم صرف ایک ہی طالب علم کامیاب ہو پایا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے گورنمنٹ ہائی سکول لعل پور سے نویں جماعت کے ایک سو سترہ طلبا کی جانب سے امتحانات کیلئے داخلہ بھیجا گیا تھاتاہم صرف ایک خوش نصیب طالبعلم امتحانات میں کامیابی حاصل کرپایا جبکہ ایک سو سولہ طالب علم فیل ہو گئے۔

(جاری ہے)

طلبا کے خراب رزلٹ آنے پر والدین بپھر گئے اور اسکول پر دھاوا بول دیا، ہیڈ ماسٹر ظفر علی کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سکول کا فرنیچر بھی توڑ ڈالا۔ والدین کا کہنا تھا کہ چونکہ خراب رزلٹ کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہیں چنانچہ محکمہ تعلیم کارروائی کرے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر ظفر علی کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے پر تھانہ بستی ملوک میں بچوں کے والدین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔