`وزارت اوورسیز کے سابق سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف کو سرکاری مراعات کی فوری واپسی کے احکامات جاری

سابق سیکرٹری کے گھر میں نصب 13لاکھ مالیت کے جنریٹر کی بھی انکوائری کا حکم`

منگل 1 ستمبر 2015 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسوریس نے سابق سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ہاں ادارے کے ملازمین ،موٹر سائیکلزاور دیگر اشیاء کی فوری واپسی کے احکامات دیدئیے ہیں۔سابق سیکرٹری کے گھر میں نصب 13لاکھ مالیت کے جنریٹر کی بھی انکوائری کا حکم۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ڈبلیو ڈبلیو ایف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق سیکرٹری افتخار رحیم کی ادارے سے واپسی کے بعد بھی انکے گھر میں چار ملازم جن ڈرائیورز، صفائی اور دیگر افراد ڈبلیو ڈبلیو ایف ادارہ کے کام کر رہے ہیں جنہوں نے تاحال اپنے ادارہ میں واپس روپورٹ نہیں کی ہے۔

سابق سیکرٹری کے گھر میں نصب جنریٹر جس کی مالیت 13لاکھ بتائی گئی ہے ادارہ نے اس کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ 20سکیل کا آفیسر کیسے اپنے گھر میں اتنا ہیوی جنریٹر روزمرہ اخراجات کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکرٹری او پی ایف وزارت نے نوٹس لے لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ فوری سابق سیکرٹری کے گھر سے سرکاری اشیاء واپس کر کے رپورٹ دی جائے