` آفتاب شیرپاوٴ اور سکندر شیرپاؤ کی جمرود خود کش دھماکہ کی مذمت میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار`

منگل 1 ستمبر 2015 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٴ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے جمرود خود کش دھماکہ کی مزمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ امن کے پائیدار قیام اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے`

متعلقہ عنوان :