`سنی اتحاد کونسل” نیشنل ایکشن پلان بچاؤ ، دہشتگردی مکاؤ ، کرپشن مٹاؤ مہم“ چلائے گی : صاحبزادہ حامد رضا`

منگل 1 ستمبر 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل” نیشنل ایکشن پلان بچاؤ ، دہشتگردی مکاؤ ، کرپشن مٹاؤ مہم“ چلائے گی ۔ قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب قوم کی متفقہ آواز ہے۔قوم احتسابی عمل اور کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی ۔

احتساب کا عمل پنجاب میں بھی شروع کیا جائے۔ن لیگ کے وزراء کا کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔ سیاست دان کرپشن کے خلاف مہم کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ کرپشن کے خلاف فوج کی مہم پر قوم مطمئن ہے۔اب مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ کی سیاست نہیں چلے گی۔ رانا مشہود کے خلاف کاروائی کی جائے۔چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کے استعفوں تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمد سعید رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف احتسابی عمل رک گیا تو تو ملک و قوم کی بد قسمتی ہو گی۔ بلاول ہاؤ س اور رائیونڈ ہاؤس بھی احتساب کی زد میں لائے جائیں۔ منی لانڈرگ کے اعترافی بیان پر اسحاق ڈار کے خلاف کاروائی ہو نی چاہیئے۔

ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔ڈاکٹر عاصم ہوں یا رانا مشہود احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔کرپشن کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔معاشی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ملکی مفاد میں ہے۔کرپشن کے خلاف ایکشن پلان اور مضبو ط سسٹم کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار کرپشن کے معاملات تک بڑھانا ملک کے فائدے میں ہے۔مضبوط احتسابی نظام کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ احتساب کا موجودہ نظام غیر مئوثر اور بیکار ہے۔وفد میں علامہ حامد سرفراز ، مفتی محمد رمضان جامی، مفتی محمد لیاقت علی ، علامہ غلام عثمان غنی ، مولانا محمد منور حسین رضو ی بھی شامل تھے۔`

متعلقہ عنوان :