` پی ٹی سنٹر لاہور نے 6ستمبر کے حوالے سے مشاعرہ تب و تاب جاودانہ ریکارڈ کیا گیا

ملک کے نامور شعراء نے یوم دفاع کے حوالے سے شہداء کو اس قدر خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا `

منگل 1 ستمبر 2015 21:10

` پی ٹی سنٹر لاہور نے 6ستمبر کے حوالے سے مشاعرہ تب و تاب جاودانہ ریکارڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پی ٹی سنٹر لاہور نے 6ستمبر کے حوالے سے ایک مشاعرہ تب و تاب جاودانہ ریکارڈ کیا ملک کے نامور شعراء نے یوم دفاع کے حوالے سے شہداء کو اس قدر خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا کہ قوموں کی زندگی میں قربانی کس قدر عظیم نعمت ہے اور جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے کتنے عظیم لوگ ہوتے ہیں ان شعراء میں امجد اسلام امجد ، خالد شریف،قائم نقوی، باقی احمد پوری، ڈاکٹر ناہید شاہد،زاہد مسعود،ڈاکٹر ابرار احمد، غلام حسین ساجد، نیلما ناہید،اعجاز کنور راجہ ، صو فیہ بیدار،حمیدہ شاہین،علی اصغر عباس، رخشندہ نوید، ڈاکٹر صغراں صدف، عمران نقوی، احمد حماد، صابر ظفر کراچی، سجاد بابر پشاور، خالد اقبال یاسر اسلام آباد، سرور جاوید کوئٹہ کے نام شامل ہیں۔

یہ پیشکش اظہر فرید کی ہے`

متعلقہ عنوان :