چینی معیشت بارے غیر یقینی صورتحال، رواں مالی سال بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 7.6 فیصد ، پاکستان کی 5.7 فیصد رہنے کی توقع

منگل 1 ستمبر 2015 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چین کی معیشت کے بارے میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے رواں مالی سال بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 7.6 فیصد اور پاکستان کی 5.7 فیصد رہنے کی توقع ہے غیر ملکی میگزین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کیم طابق چین کی معیشت میں اتار چڑھاؤ اور امریکی فیڈرل ریزور کی سود پالیسی کے باعث رواں مالی سال کی جی ڈی پی کی شرح 7.6 فیصد ‘ چین 6.9 فیصد‘ فلپائن 6.6 فیصد‘ ویتنام 6.3 فیصد‘ پاکستان 5.7 فیصد‘ ملائیشیا 5.5 فیصد‘ انڈونیشیاء 5 فیصد‘ مصر 4.2 فیصد ‘ تھائی لینڈ 3.5 فیصد ‘ اسرائیل 3.4 فیصد ‘ پولینڈ 3.4 فیصد ‘ سنگاپور 3.1فیصد ‘ ترکی 2.9 فیصد ‘ سپین 2.9 فیصد‘ آئر لینڈ 2.9 فیصد‘ جنوبی کوریا 2.5 فیصد ‘ سعودی عرب 2.8 فیصد ‘ میکسیکو 2.6 فیصد ‘ برطانیہ 2.6 فیصد ‘ سویڈن 2.5 فیصد ‘ آسٹریلیا 2.4 فیصد‘ امریکہ 2.4 فیصد ‘ ساؤتھ افریقہ 2 فیصد‘ ہالینڈ 2 فیصد‘ جرمنی 1.7 فیصد ‘ کینیڈا 1.5 فیصد ‘ پرتگال 1.3 فیصد ‘ فرانس 1.2 فیصد ‘ جاپان 1 فیصد‘ ناروے 0.7 فیصد ‘ اٹلی 0.6 فیصد اور یونان کی جی ڈی پی 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ روس کی جی ڈی پی منفی 3.6 فیصد‘ یوکرائن کی منفی 6.5 فیصد‘ برازیل کی منفی 1.7 فیصد ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :