پیپلز پارٹی سے تعلقات میں بہتری ، وفاقی حکومت کا مولانا فضل رحمن کو ٹاسک دینے کا فیصلہ ،آج وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان
منگل 1 ستمبر 2015 21:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کاوشوں کا ٹاسک بھی مولانا فضل رحمن کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ کی آج (بدھ کو )وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے ۔آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کے بعد مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کی اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے وفاقی وزرا سے کہا کہ وہ کراچی سمیت سندھ میں اپریشن سے متعلق کوئی رائے نہ دیں جو بھی بیان چلایا جائے گا وہ باقاعدہ مشاورت سے جاری ہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ابتدائی طور پر ملاقات کر کے انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی تاکہ بیان بازی کا یک طرفہ ٹمپریچر کم ہو سکے اس موقع پر آصف علی زرداری سے بات کرنے کے لیے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا انتخاب کیا گیا ہے کہ وہ سابق صدر کو فون کر کے اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے اس سے قبل وزیر اعظم مولاناسے ملاقات کر کے انہیں میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کے سلسلہ میں بات کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.