آصف زرداری کے بیان سے سیاسی درجہ حرارت زیادہ ہوگیا ہے، آفتاب شیر پاؤ

اس وقت ملک جس بحران میں ہے ، ایسی پالیسی اپنا نا مناسب نہیں ،دونوں پارٹیاں 90ء کی دہائی کی طرف جارہی ہیں،خصوصی گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی طرف سے بیان جاری کرنے سے سیاسی درجہ حرارت زیادہ ہوگیا ہے،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی مفاہمت سے تنقیدی سیاست کی طرف لوٹ آئے ہیں اس وقت ملک جس بحران میں ہیں ایسی پالیسی اپنانا مناسب نہیں ہے،دونوں پارٹیاں 90ء کی دہائی کی طرف جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اس طرح کے سخت بیان بازی کا نقصان جمہوریت سمیت ملک کو ہوگا،اس وقت ملک جس بحران سے گزر رہا ہے اس سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینا ہوگا،دونوں پارٹیاں90ء کی دہائی کی طرف سے جارہے ہیں جو کہ اس وقت90ء کی دہائی کی پالیسی کا ملک متحمل نہیں ہے اور اس وقت ایسی پالیسی اپنانا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سخت بیان دیکر سیاسی درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے،ایسے بیان بازی سے ملک ایک مرتبہ پھر پیچھے رہ جائے گا،پاکستان اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،ایسے وقت میں ایسی پالیسی اپنانا مناسب نہیں ہے`

متعلقہ عنوان :