سعودی حکومت نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 21:19

سعودی حکومت نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) سعودی حکومت نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ کی جانب سے عارضی اور فصلی (مخصوص سیزن کیلئے) ورک ویزے سے متعلقہ نئے ضوابط کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پرنس محمد بن نائف کی زیر صدارت منعقد ہونے والی میٹنگ میں لیبر منسٹری کی جانب سے وزراء کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ کے جائزے کے بعد نئے ضوابط کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

نئے ضوابط کے مطابق عارضی ورک ویزے کی قیمت 1000 سعودی ریال (تقریباً 28 ہزار پاکستانی روپے) ہے جبکہ اس کی توسیع کی فیس بھی 1000 سعودی ریال ہوگی۔ یاد رہےعارضی ویزا ایک مخصوص قسم کا ویزا ہے جس کے ذریعے کوئی غیر ملکی کام کی غرض سے ایک دفعہ یا متعدد دفعہ سعودی عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔ ماضی میں عارضی ویزا صرف حج کے سلسلے میں جاری کیا جاتا تھا۔ تاہم یہ ویزے اب سارا سال الیکٹرانک طریقے سے جاری کئے جائیں گے۔