ضیاء الدین اسپتال خیراتی رجسٹرڈ، بل نہ دینے پر لاش ورثاء کو نہیں دیتے

ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

منگل 1 ستمبر 2015 21:58

ضیاء الدین اسپتال خیراتی رجسٹرڈ، بل نہ دینے پر لاش ورثاء کو نہیں دیتے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کے حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، سابق وزیر نے ضیاء الدین اسپتال کو خیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرایا، بل نہ دینے پر لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی جاتی تھیں،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ظلم وستم کا شکار کراچی کے شہریوں نے بھی حساس اداروں کو خطوط لکھ کر درد بھری داستان سنا دی،کراچی کے شہریوں کی جانب سے حساس اداروں کو لکھے جانے والے خطوط میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ضیاء الدین اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کی شکایات کی گئی ہیں،خطوط میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ضیاء الدین اسپتال کو خیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرایا لیکن یہاں غریب مریضوں کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے،خطوط میں بتایا گیا کہ اگر کوئی مریض انتقال کر جائے تو بل کی ادائیگی تک لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی جاتی،ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بعد ڈاکٹر عاصم کے اسپتالوں کے آڈٹ سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :