Live Updates

پی ٹی آئی نے دانیال عزیز کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا

کہ صوبائی حکومت نے کوئی پیسہ سٹاک ایکسچینج میں نہیں لگایا ٗ سابق حکومت نے سٹاک ایکسچینج میں پیسہ لگا کر جوا کھیلا ٗ موجودہ حکومت نے کافی پیسہ وہاں سے نکال لیا ہے ٗ اسد عمر

منگل 1 ستمبر 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی رہنما دانیال عزیز کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے کوئی پیسہ سٹاک ایکسچینج میں نہیں لگایا ٗ سابق حکومت نے سٹاک ایکسچینج میں پیسہ لگا کر جوا کھیلا ٗ موجودہ حکومت نے کافی پیسہ وہاں سے نکال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور صوبائی وزیر مشتاق غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیز نے خیبر پختون خوا حکومت پر بے بنیاد الزام لگایا ہے دانیال عزیز نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے حکومت کا کوئی پیسہ سٹاک ایکسچینج نہیں لگایا گیا نیشنل بینک ٗ بینک آف خیبر ٗ سمٹ بینک میں ہمارا پیسہ انوسٹ ہے سابق حکومت نے صوبے کا پیسہ سٹاک ایکسچینج میں لگا کر جوا کھیلا اور موجودہ حکومت نے کافی پیسہ وہاں سے نکال لیا ہے اسد عمر نے کہاکہ امید ہے کہ دانیال عزیز جواب دینگے سارا تماشا عوامی مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے لگایا جارہا ہے ڈیزل پر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس لگایا گیا حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی تھی پاکستان کے صنعتکار زوال کا شکار ہیں ملک میں ایکسپورٹ کم ہورہی ہے مزدور کو روز گار نہیں مل رہا ہے قرضوں پر قرضے لئے جارہے ہیں حکومت نے عوام کی گردن پر پاؤں رکھ دیا ہے نواز شریف بھارت میں ساڑھیاں بھجوا رہے ہیں نواز شریف کے بیٹے کو بھارتی صنعتکاروں سے ملوایاجارہاہے پاکستان کو بھارت کی منڈی بنایا جارہا ہے لگتا ہے عمران خان خان جب تک سڑکوں پر نہیں آئیں گے عوام کے مسئلے حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے پیسے کا دیکھ بھال کر استعمال کررہی ہے اطلاعات تک رسائی کا نظام ہم لیکر آئے ہیں پنجاب حکومت ہمت کر ے اور اطلاعات تک رسائی کا قانون لیکر آئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات