یوم دفاع کے سلسلے میں پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل

، اسلام آباد کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں

منگل 1 ستمبر 2015 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں یوم دفاع کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل شروع کردی ہے، اسلام آباد کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔

(جاری ہے)

دن چڑھتے ہی وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گھرج سے گونج اٹھیں۔ سب سے پہلے وطن عزیز کی آزاد فضاؤں کے رکھوالے ایف سولہ جلوہ گرہوئے ۔پاک فضائیہ کے پیرا شوٹرز نے بھی دفاع پاکستان کی ریہرسل میں حصہ لیا۔ فلائی پاسٹ کی ریہرسل پانچ ستمبر تک جاری رہے گی۔