سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن اور قائد اعظم یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 1 ستمبر 2015 22:38

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور قائد اعظم یونیورسٹی کے مابین ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کا مقصد عوام ، سرمایہ کاروں اور طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور سرمایہ کرنے کے قانونی ذرائع سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔اس مفاہمتی یاداشت کے تحت یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے ایس ای سی پی اور یونیو ورسٹی میں مختلف سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت پر ایس ای سی پی کے کمشنر عاکف سعید اور قائد اعظم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر سید وقار علی شاہ نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی اور یونیورسٹی کے سکول آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈین اجمل وحید، ایس ای سی پی اور یونیورسٹی کے حکام بھی موجود تھے۔اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طالب علموں کو بچتوں، سرمایہ کاری، فنانشل پلانگ اور کیپیٹل مارکیٹ کے متعلق آگہی دی جائے گی۔ طالب عملوں کو اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجولیشن کے ویب پورٹل جمع پونجی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :