آئل ٹینکر کی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے، پٹرولیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی منڈی سے ہوتا ہے،2سال 8ماہ بعد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر کی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے، پٹرولیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی منڈی سے ہوتا ہے،2سال 8ماہ بعد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پورے سسٹم میں خرابیاں ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے پٹرول کی قلت پیدا ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی منڈی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے کبھی گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اب دو سال آٹھ ماہ بعد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، حکومتی ہدف کے مطابق 60ارب روپے ریونیو کم اکٹھا ہوا ہے، حکومت نے عوام پر بوجھ نہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، گیس پر 75ارب روپے کی سبسڈی گھریلو صارفین کو دی جا رہی ہے۔