پیپلز پارٹی لیاری کے رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے سے انکارکردیا

منگل 1 ستمبر 2015 22:51

پیپلز پارٹی لیاری کے رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے احکامات ملنے پر لیاری کے رہنماؤں نے انکار کردیا ہے۔ذائع کے مطابق لیاری والوں سے بات منوانے کے لیے ایک صوبائی وزیر کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر جنگ کی دھمکیاں دینے والی پیپلز پارٹی شدید مشکلات میں پھنس گئی ہے، پیپلز پارٹی لیاری دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عاصم حسین کے حق میں مظاہرے کے لے جاوید ناگوری، شاہ جہاں بلوچ، محمد قاسم بلوچ اور دیگر کو ذمہ داری سونپی گئی۔مگر پی پی رہنماؤں نے صاف انکار کردیا جس پر ایک صوبائی وزیر نے مظاہرہ نہ کرنے پرگرفتارکروانے کی دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ لیاری کے تمام رہنما سیکورٹی اداروں کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔جو کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں وزیر نے واضح کیا کہ اگر لیاری کا کوئی بھی رہنما گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کوئی آواز نہیں اٹھائے گی۔مگر ان تمام دھمکیوں کے باوجود لیاری کے رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج سے انکار کردیا ہے۔