ایشئین باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کو آخری کوارٹر فائنل میں بھی شکست

بدھ 2 ستمبر 2015 11:13

ایشئین باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کو آخری کوارٹر فائنل میں بھی شکست

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) ایشئین باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری کوارٹر فائنل میں بھی شکست ہو گئی ۔ قومی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

شیڈول باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستانی باکسر محمود الحسن 91 کلو گرام ویٹ کیٹگری کا کوارٹر فائنل کھیلنے اِن ایکشن ہوئے ۔ قومی فائٹر کو تاجک باکسر قربان اوف نے صرٖف ٹف ٹائم ہی نہیں دیا بلکہ جیت سے بھی محروم کر دیا۔ محمود الحسن دوسرے راؤنڈ میں زخمی ہو کر ناک آؤٹ ہو گئے۔ یوں ایونٹ میں کسی ایک میڈل کی بھی امید ختم ہو گئی۔ قومی باکسنگ ٹیم خالی ہاتھ 6 ستمبر کو وطن واپس پہنچے گی ۔