بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پاکستان کو بھی ہر لیول پر اس کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے ‘کامران اکمل

بدھ 2 ستمبر 2015 12:02

بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پاکستان کو بھی ہر لیول پر اس کے ساتھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پاکستان کو بھی ہر لیول پر اس کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بطور کرکٹر میری خواہش ہے کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، اسی کے ساتھ سیالکوٹ سیکٹر پربھارتی جارحیت کی میں بھرپورمذمت کرتا ہوں، ملکی عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جارحیت کا آغاز ہمیشہ بھارت کی جانب سے ہوتا ہے، ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں تاہم بھارت کو بھی اب سوچنا ہوگا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت اب بھی نہیں کھیلنا چاہتا تو پھر پاکستان کو بھی آئی سی سی ایونٹس سمیت دیگر مقابلوں میں اس کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کا اچھا اقدام ہے اس سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی کرکٹ کا معیار بھی بلند ہوگا، ایونٹ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ مقامی کرکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :