پاکستان ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ شرکت کرے گا

بدھ 2 ستمبر 2015 12:03

پاکستان ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)پاکستان ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ شرکت کرے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپین شپ رواں سال 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت تھائی لینڈ، برونائی، جاپان، کوریا، تائیوان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، مالدیپ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایونٹ کی تیاری کیلئے خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 18 نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔