ہالی ووڈ کی نئی فلم” دی فائنل گرلز“ 9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:17

ہالی ووڈ کی نئی فلم” دی فائنل گرلز“ 9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ہالی ووڈ فلم ”دی فائنل گرلز“9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔