بھارتی چینل نے غزل گائیک غلام علی کے فنی سفر پر آٹو بائیوگرافی بنا لی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:22

بھارتی چینل نے غزل گائیک غلام علی کے فنی سفر پر آٹو بائیوگرافی بنا لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) برصغیرکے معروف غزل گائیک غلام علی کے طویل فنی سفرپربھارتی چینل نے آٹوبائیوگرافی بنا ڈالی۔ آٹو بائیو گرافی میں جہاں غلام علی کے 58 برس پرمشتمل نجی اور فنی سفرکی کہانی شامل کی گئی ہے، وہیں ان کی دنیا کے بیشترممالک میں منعقدہ محافل غزل کوبھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ایک طرف بھارت اورپاکستان سے تعلق رکھنے والے میوزک کے شعبے سے وابستہ اہم لوگ اپنے خیالات کااظہارکیا تودوسری جانب اردوادب سے وابستہ بہت سی معروف شخصیات کی گفتگوبھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ہے کہ آٹوبائیوگرافی کی تمام ترشوٹنگ ممبئی اوربھارت کے دیگرمقامات پرکی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ غلام علی کے بچپن، جوانی اورموجودہ رہائشگاہوں سمیت دیگرمقامات کے مناظربھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی چینل اس آٹوبائیوگرافی کو جلد ہی تشہیر کے ساتھ لانچ کرے گا اوراس حوالے سے بھارت میں ایک گرینڈ تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا۔