آوازوں کی مدد سے رنگوں کو دیکھنے والا شخص

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 2 ستمبر 2015 12:25

آوازوں کی مدد سے رنگوں کو دیکھنے والا شخص

آسٹریلیا آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد پروگرام روبوٹرونكا کے تحت شامل ہونے والے نیل ہاربسن سے مل کر لوگ حیران رہ گئے۔نیل کے سر پر ایک اینٹینا لگا ہوا ہے، یہ اینٹینا ہر وقت اس کےسر میں لگا رہتا ہے۔نیل کے سر پر لگا اینٹینا انتہائی حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ نیل کے دماغ سے منسلک یہ اینٹینا اسے آوازوں کے سہارے رنگ شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نیل ہاربس پیدائشی طور پر کلر بلائنڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس کمزوری کو دور کرنے کے لیے نیل نے ڈاکٹروں کو کہا کہ اس کے سرمیں ایک روبوٹکس اینٹینا لگا دیا جائے تاکہ وہ رنگوں کو دیکھ سکے۔نیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اینٹینا 12 سال پہلے لگوایا تھا، اسے دیکھ کر لوگ اسے گھورنے لگتے ہیں، طرح طرح کے سوال کرتے ہیں مگر نیل کو ان کی عادت ہو گئی ہے۔ اس پروگرام میں امریکا کا 25 سالہ جیسن بھی شریک ہوا۔ایک فیکٹری میں کام کرتے ہوئے جیسن حادثاتی طور پر اپنا ہاتھ گنوا بیٹھا۔ اس نے بھی روبوٹکس ہاتھ لگوالیا ۔ اس روبوٹکس ہاتھ کی بدولت وہ دوسرے انسانوں سے کئ گنا زیادہ تیزی سےڈرم بجا سکتا ہے۔