رادھیمادیوی اب ’بگ باس9‘ میں شرکت کریں گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:35

رادھیمادیوی اب ’بگ باس9‘ میں شرکت کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)بھارتی روحانی گرو رادھیما دیوی جو آجکل متنازعہ وجوہات کی بنا پر شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔زرائع کے مطابق انکے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 9میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اندرونی زرائع کے مطابق شو کے منتظمین کی طرف سے رادھیما دیوی سے رابطہ کیا گیا ہے تا کہ وہ شو میں حصہ لیں سکیں۔یاد رہے خود ساختہ دیوی رادھیما اپنی چند نا زیبا تصاویر کے سماجی رابطے کی سائٹس پر آنے کے باعث خبروں کا حصہ ہیں۔علاوہ ازیں انھیں ان تصاویر اور اپنے بھگتوں کے ساتھ متنازعہ رویے کے باعث مختلف مقدمات کابھی سامنا ہے