سدھارت ملہوترہ نے داڑھی رکھ لی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:35

سدھارت ملہوترہ نے داڑھی رکھ لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف اداکار سدہارت ملہوترہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لئے داڑھی رکھ لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہدایت کارہ نیتیا مہرہ کی نئی فلم ’کل جس نے دیکھا‘ میں سٹوڈنٹ آف دی ایئر کے اداکاراور قطرینہ کیف کو سائن کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں سد ھارت اداکارہ قطرینہ کے مقابل اداکا ری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے داکار سدھارت نے قطرینہ کیف کے مقابلے میں عمر میں بڑا دکھائی دینے کے لئے داڑھی کا سہارا لیا ہے۔زرائع کے مطابق سدھارت فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن روانہ ہو چکے ہیں