سوئٹزرلینڈ کے مشہور گلیشیئر پر موسیقی کی انوکھی محفل

بدھ 2 ستمبر 2015 12:43

سوئٹزرلینڈ کے مشہور گلیشیئر پر موسیقی کی انوکھی محفل

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) مشہور چینی گلوکارہ جی ای ایم نے سوئٹزر لینڈ کے مشہور گلیشیئر پر سْروں کی محفل لگالی، یورپ اور چین سے آنے والے مداح جھوم اٹھے۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے دلکش برف پوش پہاڑوں کے درمیان موسیقی کی گرما گرم محفل سجی، چینی فنکارہ جی ای ایم نے مشہور گلیشیئر 'ینگ فراوٴجچ' پر سْروں کا اسٹیج لگالیا۔اس انوکھی اور دلچسپ محفل موسیقی میں شرکت کیلئے چین اور یورپ بھر سے تقریبا 200 چینی شائقین پہنچے تھے۔