بھارت : دو قومی نظریہ کیوں ضروری تھا؟؟

بھارت میں بسنے والے ایک مشہور مسلمان کے ساتھ انتہائی افسوسناک سلوک منظر عام پر آ گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:10

بھارت : دو قومی نظریہ کیوں ضروری تھا؟؟

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : برصغیر میں دو قومی نظریے کے قیام کے بعد ہی مسلمانوں میں ایک الگ وطن کی خواہش بیدار ہوئی جس کے بعد مسلمانوں کی قربانیوں اور قائداعظم جیسے رہنماؤں کی بدولت ہی پاکستان معرض وجود میں آیا. جس کے بعد مسلمانوں کو دو قومی نظریے کی اصل اہمیت کا اندازہ ہوا جب انہوں نے اپنے ملک میں آزادی کی سانس لی.

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں نے بھی دو قومی نظریے کے درست ہونے کی تصدیق کر دی. تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں حکومتی ساسی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو رہنما اور بھارت ہی سے تعلق رکھنے والے مسلمان اداکار کو بھی مدعو کیا گیا. پروگرام کے دوران بھارتی ہندو رہنما مسلم اداکار اعجاز خان پر اس قدر برسے کہ بات تک کرنے کا موقع نہیں دیا، اور بدمعاشی کے ساتھ اسے مسلمان ہونے کا طعنہ دیتا رہا۔

(جاری ہے)

وہ بضد تھا کہ یہ ہندوستان ہے اور یہاں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوؤں نے کبھی بھی مسلمانوں کو قبول نہیں کیا .

پھر چاہے وہ 1947ء ہو یا 2015 ء ہندوؤں کے دلوں میں آج بھی مسلمانوں کے لیے نفرت پنپتی ہے جسے کبھی نکالا نہیں جا سکتا. ہندو رہنما نے مسلم اداکار و گلوکار اعجاز خان کو کیا کہا آپ بھی سنئے:

متعلقہ عنوان :