وفاقی دارالحکومت کے دس لاکھ سے زائد شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی خطرناک بیماریوں کا موجب
فلٹریشن پلانٹس سے بدبودار پانی شہر ی پینے پر مجبور، معدے اور جگر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال پیچیدہ کردی دارالحکومت میں تین ماہ گزر نے کے با وجود فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع نہیں ہوسکا
بدھ 2 ستمبر 2015 13:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا ٹھیکہ دیتے ہوئے تین ماہ گزر گئے لیکن فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔ فلٹر تبدیل نہ ہونے اور کلوروفین پانی میں نہ ڈالے جانے کے باعث فلٹریشن پلانٹس سے بدبودار پانی آنا شروع ہوگیا ۔ پمز اور پولی کلینک میں معدے اور جگر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال پیچیدہ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دس لاکھ سے زائد شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی جارہی ہے اسلام آباد میں اس وقت 35فلٹریشن پلانٹ موجود ہیں دو فلٹریشن پلانٹ میٹرو پراجیکٹ کی زد میں آگئے تھے اور سی ڈی اے کو ان پلانٹ کی ادائیگی بھی کی گئی تھی مگر کرپٹ مافیا نے ابھی تک یہ دونوں فلٹریشن پلانٹ متبادل جگہ پر نہیں لگائے دوسری طرف فلٹرینش پلانٹس کی صفائی اور وقفے کے بغیر لیبارٹری ٹیسٹ کا ٹھیکہ جون 2015ء میں ایورگرین نامی کمپنی کو دیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ کمپنی کام شروع نہیں کرسکی ہے اور سی ڈی اے کی طرف سے اس کام کو شروع کرنے کیلئے ضروری شرائط کو پوری کرنے کیلئے حیل و حجت سے کام لیا جارہا ہے فلٹریشن پلانٹس کی صفائی کے پانی میں کلوروفین اور سفید بجری ملانا اور ہر ماہ فلٹر تبدیل کرنا ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے مگر نیا ٹھیکیدار ابھی تک کام ہی نہیں شروع کرسکا جس کی وجہ سے زیادہ ترفلٹریشن پلانٹس سے بدبودار پانی آرہا ہے اور اس حوالے سے پولی کلینک اور پمز کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں معدے اور جگر کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےاس وقت فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ڈاکٹروں نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی سی ڈی اے کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں بلکہ ازخود اپنی صحت کا خیال رکھیں اور پانی ابال کا پیئیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.