ٹیسٹ رینکنگ ، جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ، پاکستان کا چوتھا نمبر برقرار

بدھ 2 ستمبر 2015 13:23

ٹیسٹ رینکنگ ، جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ، پاکستان کا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بھارت کی سری لنکا کیخلاف 11سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد آئی سی سی نے بھی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، افریقہ بدستور پہلے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح پانے کے بعد بھارتی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور وہ پاکستان کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر برقرار ہے تاہم اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں کمی ہوئی ہے۔