مے وریدر کا برٹو کے خلاف کیریئر کا آخری مقابلہ12ستمبرکو ہوگا

بدھ 2 ستمبر 2015 13:25

مے وریدر کا برٹو کے خلاف کیریئر کا آخری مقابلہ12ستمبرکو ہوگا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) شہرہ آفاق امریکن باکسر فلائیڈ مے ویدر کی12 ستمبر کو اینڈر برٹو کے خلاف شیڈول فائٹ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مے ویدر کے پروموشنز چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونارڈ ایلربے کے مطابق مے ویدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف فائٹ کیلئے آخری بار رنگ میں اتریں گے، ان کے پاس برٹو کو ہرا کر مسلسل 50 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے